تفتان سے سلیم ساسولی
پاک ایران سے متصل ضلع چاغی کے شہر نوکنڈی میں سیندک پراجیکٹ کے تعاون سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے شہر کے مختلف جگہوں سے کوڑا کرکٹ اور کچرے کے ڈھیر کی صفائی کیا جارہا ہے۔

سیندک پراجیکٹ کے ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی کی کوششوں سے سیندک پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل کے فنڈز سے کلین نوکنڈی مہم پر کام زور و شور سے جاری ہے شہر کے مختلف جگہوں سے سینکڑوں فٹ پر پھیلے کچرے کے ڈھیر کو صاف کر کے شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے شہر کی صفائی میں بھاری مشینری استعمال ہورہی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف کلیوں سے کچرے کے ڈھیر کی صفائی کر رہے ہیں ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی نائب صدر خادم حسین نے کہا کہ سیندک پراجیکٹ کے کلین نوکنڈی مہم کو سراہتے ہیں نوکنڈی شہر کے مختلف کلیوں میں کچرے کے ڈھیر نما ٹھیلے بنے ہوئے تھے سیندک پراجیکٹ کے ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی کی کوششوں کے بعد یہ صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ شہر کی صفائی ستھرائی ایک بہترین اقدام ہے۔
علاقے کے مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے کلین نوکنڈی مہم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی میں کوڑا کرکٹ اور کچرے کے ڈھیر کی صفائی کا کام قابل تحسین اقدام ہے اس مہم سے نوکنڈی شہر کی فضا بھی خوشگوار ہوگی ۔
