رپورٹ:ابوتراب ترابی
حکومت پنجاب کی ہدایت پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے،تعیناتی کی منتظر شفق سلیم کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن،سیکرٹری(ڈی آر ٹی اے)غیاث الدین احمد کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا اسی طرح تعیناتی کی منتظر مس شمائلہ منظور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) گجرانوالہ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق اور تعیناتی کے منتظر شیخ محمد طاہر کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 3 ڈی آئی جییز کے تقرروتبادلوں کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

سی پی او فیصل آباد سہیل چودھری کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمود کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا اسی طرح ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ڈاکٹر محمد عابد خان کو سی پی او فیصل آباد تعینات کرتے ہوئے چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے
