پاکپتن میں کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کا ڈی ایچ کیو اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیااور ڈی ایچ کیو اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ پاکپتن میں مریضوں کے لیے تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اور اس سلسلہ میں کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نئے او پی ڈی وارڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرانے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی۔شعبہ صحت سے منسلک عملہ اور ڈاکٹرز انسانیت کے جزبے سے سرشار ہو کر فرائض سر انجام دیں۔کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں مختلف امور کا جائزہ لیااور اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیںگی اور ان کی اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والے سائلین کے مسائل فوری حل کئے جائیںگے۔کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس اور معیار کا جائزہ لیا۔ عوام کو معیاری اور سستی سبزیوں کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے۔

کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے دربار پر حاضری دی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
