پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کو کورونا وائرس کی وجہ کینیا پہنچادیاجہاں انہیں قرنطینہ میں ڈال دیا گیا۔مسافر پاکستان سے کنیکٹنگ فلائٹ سے سعودی عرب جارہے تھے لیکن پاکستانی مسافر نیروبی پہنچ گئے۔ سعودیہ عرب نےپاکستانی مسافروں کو داخلے سے روک دیا۔ 100 سے زائد پاکستانی مسافروں کو نیروبی میں 14 دن کے لیے قرنطینیہ کر دیا گا ہے۔ تمام مسافر پاکستان سے فلائی دبئی ائیر لائن کے ذریعے دبئی پہنچے۔ پھر انہیں براستہ کینیا ایئر لائن سعودی عرب جانا تھا۔
سعودیہ عرب کی جانب سے جاری کردہ کوروناوائرس کی ایس او پیز کے مطابق پاکستانی مسافروں کو داخلے سے روکا گیا ہے۔مسافروں کے مطابق ان کوسعودیہ عرب جانا تھا۔ مگر اب وہ کینیا کے شہر نیروبی میں محصور ہیں تمام مسافروں کو نیروبی شہر میں ایک ہی ہال میں رکھا گیا ہے۔
پاکستانی مسافروں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس مشکل سے باہر نکالیں کیونکہ ہم اپنی فیملیز کے ساتھ نیروبی میں بے یارومددگار پڑے ہیں۔
