بڑھنے کورونا کیسز کے پیش نظر ملک حکومت پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وباء کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولتوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
این سی او سی نے ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا ہے۔
اس سے پہلے یہ ایس او پیز 13 شہروں میں نافذتھیں
جن 27 شہروں میں کورونا ایس او پیز سخت کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد، پنجاب کے ۱۱ (خانیوال میانوالی سرگودھا ، خوشاب ، بہاولپور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، لاہور ، اور رحیم یار خان)
سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو ، خیبر پختونخواہ میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر شامل ہیں
ایس او پیز کے مطابق تمام تجارتی سرگرمیاں ( سوائے ضروری سروسز کے) رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی
ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا
ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی جبکہ رات 10:00 بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ ٹیک وے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی .
انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی 300 مہمانوں کے ساتھ اآؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10:00 بجے تک برقرار ہے۔
مزارت پرزائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی.
اس کے علاوہ سنیما گھروں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
کنٹیکٹ کھیلوں (کراٹے ، باکسنگ ، مارشل آرٹس ، رگبی ، واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ) پر عائد پابندی جاری رہے گی۔صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جا سکیں گیں۔
سرکاری اور نجی دفاتر کے لیے عام دفتری اوقات کار 50 فیصد کے ساتھ جاری رہیں گے۔
پبلک ٹرانسپورٹ پر سواریوں کی شرح 50٪ جبکہ ریل سروس 70 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی۔
این سی او سی کے مطابق تفریحی پارکوں اور سوئمنگ پولز کی بندش برقرار رہے گی ، عوامی پارکوں میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی۔
ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 % تعداد اور تعطل کے ساتھ ہفتہ میں تین روزکھلے رہیں گے
این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گا
کورونا کیسز میں اضافہ، 27 شہروں میں ایس او پیز کا سخت اطلاق شروع
القمر
