English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی امریکن خاتون کا سب سے لمبےبال عطیہ کرنے کا ریکارڈ

القمر

نیویارک سے غالب عباس

امریکہ میں پاکستانی نژاد خاتون نے 6 فٹ 3 انچ بال عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
دنیا بھر  میں ایسے کئی لوگ پائے جاتے ہیں جو سخاوت میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں لیکن حال ہی میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون زہاب کمال خان نے منفرد پاکستانی امریکن خاتون کا سب سے لمبےبال عطیہ کرنے کا ریکارڈ کے بال عطیہ کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔
زہاب کی بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پہلے لمبے اور  پھر چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جا سکتا
زہاب پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی بھی ہیں انکا کہنا تھاکہ ان کے والد نے انھیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔
زہاب کمال کے مطابق انھوں نے بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز  ورلڈ ریکارڈ  انتظامیہ سے گفتگو کی کیوں کہ اس سے قبل اتنی بڑی  تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔
زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ بال جھڑنے سے متاثرہ  بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیئے۔
زہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کو  چھوٹے بالوں میں دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن وہ اب ہمیشہ اپنے بالوں کو یاد کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے