English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی فوجیوں کو پاکستان کے لنگر خانوں میں کھانا کیوں دیا جارہا ہے؟

سوشل میڈیا پر امریکی فوجیوں کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ یہ تصویر تحریک انصاف کے بڑے
سوشل میڈیا اکاونٹس سے ٹویٹ ہورہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لنگر خانے کے ایک میز پر بیٹھ کر امریکی فوجی کھانا کھارہے ہیں۔
امریکی فوجیوں کی میز کے ٹھیک پیچھے لنگر خانے کا بورڈ لگا ہوا ہے۔

ٹویٹ کرنے والوں نے دیکھانے کی کوشش کی ہے کہ وہی لنگر خانے ہیں جو وزیراعظم عمران خان نے
غریب اور بے گھر افراد کے لیے کھولے ہیں۔

تحریک انصاف کے اسپورٹر اس بات کا کریڈیٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا کی سپر پاور کی
طاقتور ترین فوج پر یہ وقت آگیا ہے کہ وہ لنگر خانے میں قیام پذیر ہیں۔

خبروالے نے اس تصویر کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا یہ تصویر تحریک انصاف
کے سپورٹرز کا پراپگنڈا ہے۔

تصویر ایڈیٹ کرنے سوشل میڈیا پر وائرل کی جارہی ہے۔ یہ تصویر دراصل بگرام ایئر بیس کی ہے۔
تصویر 2013 میں لی گئی تھی اور یہ تصویر تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر امریکی فوج کے کھانا
کھانے کی ہے۔
مگر تحریک انصاف کو اس بات کا کریڈیٹ ضرور جاتا ہے کہ فوٹو شاپ کے استعمال سے جن سے ہم بھیک
لے رہے ہیں انہی کے فوجیوں کو بھیکاری بنا دیا ہے

افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کی فوج نکل گئی طالبان کا جشن

خیال رہے امریکی فوج کے انخلا کا 31 اگست آخری دن تھا اس سے پہلے غیرملکی فوجیوں‌کو
افغانستان کی سرزمین چھوڑنے تھی اور کابل دھماکے کےبعد انتہائی جلدی میں‌ امریکی فوجیوں
کو نکالا گیا اسی سلسلے میں امریکی اور دیگر لوگوں کو پاکستان مختصر قیام کے لیے پاکستان
لایا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے