سندھ حکومت نے صوبے کی تمام درگاہیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ اوقاف نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

قلندر شہباز, سچل سرمست, شاہ عبدالطیف بھٹائی, عبداللہ شاہ غازی سمیت تمام درگاہیں کھولی جائیں۔
مزارات میں صرف کورونا ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی
مزارات کے باہر لنگر تقسیم کرنے پر پابندی برقرار ہے۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اللہ تعالی کے خاص بندوں کے مزاروں پر حاضری دیتی ہے۔
لوگ بزرگان دین کے وسیلہ سے پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعائیں مانگتے ہیں۔
