English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے بھی خوف زدہ، حیدر پورہ کا محاصرہ

بھارت نے ایک بار پھر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی سری نگر
کے باغ شہدا میں تدفین کی اجازت نہیں دے رہا۔ انتقال کے بعد سے ہی ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا
گیا کہ کہیں کشمیری اپنے قائد کا دیدار کرنے کے لیے جمع نہ ہونے پائیں۔
مقبوضہ کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے
بھارت کا ماضی ظلم و بربریت سے بھرا ہوا ہے اس کم ظرف نے پہلے بھی مقبول بٹ سمیت کئی کی
لاشیں کشمیر نہیں بھیجی تھیں۔

بھارتی قابض فوج نے سری نگر میں کرفیو لگا کر سید علی گیلانی کے محلہ حیدرپورہ کا محاصرہ کر لیا
ہے اور علاقے ہی میں جلد از جلد تدفین کا کہا جارہا ہے۔ گلیوں تک میں فوج داخل ہوچکی ہے
انٹرنیٹ اور موبائل بند کردئیے گئے ہیں۔
سید علی گیلانی کی زندگی کشمیر کی جدوجہد کے نام
سید علی گیلانی نے مزار شہدا ( باغ شہدا) میں تدفین کے لیے وصیت کر رکھی ہے۔ بھارت کو خطرہ
ہے عام تدفین کی اجازت دی گئی تو لاکھوں افراد آئیں گے۔

سید علی گیلانی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کی گئی ہے کہ چلو چلو حیدر پورہ چلو قائد انقلاب
کو شایان شان طریقے سے وداع کرو کا نعرہ درج ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی کی عمر 91 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے بیمار چلے آرہے تھے۔ زندگی
بھر اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا اور آزادی کی شمع روشن کیے رکھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے