بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پانچ روز احتجاجی
کلینڈر جاری کر دیا لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوران
نظر بندی شہادت اور لوگوں کو شہید قائد کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے نریندر مودی
کی فسطائی حکومت کی طرف سے نافذ کی گئی سخت پابندیوں کے خلاف آج سے پانچ روزہ
ہڑتال کریں۔
سید علی گیلانی صبح سویرے سپردخاک، صرف چند افراد نے جنازہ پڑھا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کی طرف سے سرینگر سے
جاری بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے بعد مرحوم رہنما کی غائبانہ نماز
جنازہ ادا کریں شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر پورہ سرینگر میں ان کی رہائش گاہ
کی طرف تین روز مارچ کریں۔
ٓ
احتجاجی کلینڈر میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف پیر کے روز مزار
شہداءسرینگر کی طرف مارچ کریں۔
احتجاجی کلینڈر میں بیرون ممالک مقیم تارکین وطن کشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے
مقبوضہ جموںوکشمیر میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڑ کرانے کیلئے
منگل کے روز بھارتی ہائی کمیشنز کے باہر احتجاج کریں۔
