English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے والے والدین کے خلاف کارروائی ہوگی

القمر

اب کم عمر ڈرائیوروں کے ساتھ انکی گاڑی اور ساتھ میں والدین کو بھی گرفتار کر کے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھاری جرمانوں کے ساتھ چالان ٹکٹ جاری کیے جائیں گے اسکے علاوہ گاڑی/موٹر سائیکل/رکشہ بھی تحویل میں لیا جائے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
جان لیوا حادثات کے زمہ دار بچوں اور ان کے والدین /گاڑی کے مالکان/ ڈرائیورز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ کم عمر بچوں کو گاڑی موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے کی اجازت دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس نے 2 ستمبر 2021 سے معزز عدالت عالیہ کے احکامات کے تحت کم عمر
ڈرائیورز اور والدین گاڑی کا مالک/ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی ہے۔ بھاری جرمانہ اور چالان ٹکٹ بھی جاری کیے جارہے ہیں۔
گاڑی/موٹر سائیکل/رکشہ بھی تحویل میں لیا جارہا ہے گاڑی اس صورت میں واپس دی جائے گی جب جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ مالک /ڈرائیور لائسنس گاڑی کی اوریجنل رجسٹریشن بک کارڈ اور دیگر کاغذات بسلسہر معائنہ دکھائے گا۔
والدین/گاڑی کا مالک/ڈرائیور AFFIDAVIT بھی لکھ کر دے گا کہ آئندہ وہ بچے کو گاڑی/موٹر سائیکل/رکشہ چلانے کے لیے نہیں دیں گے اگر AFFIDAVIT لکھ کر دینے کے بعد بھی کم عمر بچے نے پھر یہ خلاف ورزی کی تو درج بالا کاروائی کے ساتھ گاڑی غیر معینہ مدت کے لیے تحویل میں رکھی جائے گی۔

عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو کسی قسم کی گاڑی/موٹر سائیکل/رکشہ چلانے کے لیے نہ دیں ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے