English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیرقانونی طریقے سے ایران جانے والے 219 افراد پاکستان کے حوالے

تفتان سے سلیم ساسولی
ایران کی باڈر سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 219 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف
شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ پر لیویز انتظامیہ
کے حوالے کر دیا۔

راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف نے ان کی اسکریننگ اور کورونا ٹیسٹ
بھی کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے تمام پاکستانیوں کو قانونی دستاویزات نہ ہونے پر حراست میں‌ لیا یہ لوگ
ایجنٹس کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے ایران میں‌ داخل ہوئے اور وہاں‌ سے یورپ جانا چاہتے تھے۔

گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب کے 157 ،خیبر پختون خواہ 31 ، سندھ 29 اور آزاد کشمیر کے دو شہری
شامل ہیں۔
راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر 49 افراد کو واپس
ایرانی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔

لیویز انتظامیہ کے مطابق گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے مزید
کارروائی کے لیے تمام افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے