English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بارش سے مکان گر گیا بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

القمر

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں گھرکاکچھ حصہ گرنے سےتین بچے اورخاتون جاں بحق ہوگئی ۔شہرمیں دوسرے نمبرپرسب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاون میں سینتیس ملی میٹریکارڈکی گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونےوالی خاتون بچوں کی ماں ہے۔چاروں لاشوں کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔محکمہ موسمیات کےاعدادوشمارکےمطابق شہرمیں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں اٹھاون ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔اورنگی ٹاون میں سینتیس،ناظم آبادبتیس،مسروربیس سترہ،کیماڑی پندرہ،یونیورسٹی روڈسات اعشاریہ آٹھ،گلشن حدیدچار،جناح ٹرمینل دواعشاریہ آٹھ جبکہ سب سے کم بارش اولڈائیرپورٹ پرایک اعشاریہ پانچ ملی میٹربارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون کاکم دباو مغربی حصے میں موجودہے۔
بارشوں کاسلسلہ گیارہ ستمبرتک برقراررہےگا۔گرج چمک اورتیزہواوں کےساتھ بارش برسانےوالاسسٹم سندھ کےاضلاع میں بھی موجودہےجس کےباعث گرج چمک ،تیزہواوں کےساتھ بارش متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے