English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں‌ ایک گھنٹہ کی موسلا دھار بارش، موٹرسائیکلیں‌ ڈوب گئیں

راولپنڈی میں ایک گھنٹہ کی موسلادھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا، اندرون شہر کے چھوٹے نالوں
کی صفائی نہ ہونے سے بوٹر بازار، موتی بازار، موچی بازار میں پانی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں مجموعی طور پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب
سے زیادہ بارش بوکرہ کے مقام پر 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا لیکن نالوں کی صفائی نہ ہونے اور تیز بارش کے باعث اندرون
بوٹر بازار، موتی بازار ،موچی بازار بازار ،صرافہ بازار ،ناز سینما اور اس کے اطراف پانی جمع ہوگیا، پانی جمع
ہونے موٹر سائیکل اور گاڑیوں سڑکوں پر آدھی نظر آنے لگیں

واسا حکام کے مطابق جن علاقوں میں پانی جمع ہوا بارش کے تھمتے ہی نکاسی ہوگی بارش کے باوجود نالہ
لئی میں پانی کی سطح میں نارمل رہی اور نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ
موجود ہے
کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، راولپنڈی کے مختلف علاقوں ائیر پورٹ روڈ
کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن , جامع مسجد
روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجود ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے