English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تجزیہ کار و صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کرگئے

القمر

سینئر تجزیہ کار اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کرگئے مرحوم کئی ماہ سے علیل تھے۔
رحیم اللہ یوسفزئی 10 ستمبر 1954 کو پیدا ہوئے انہیں القاعدہ کےسربراہ اسامہ بن لادن کے انٹرویو کی وجہ سے کافی شہرت ملی۔ رحیم اللہ یوسفزئی ان چند صحافیوں میں سے ہیں جنہوں نے طالبان کے کارروائیوں کو رپورٹ کیا اور 1995ء میں خود قندھار گئے۔
رحیم اللہ روزنامہ جنگ کے لیے بطور کالم نگار کام کرتے رہے ،اس سے پہلے ٹائم میگزین کے لیے بھی کام کیا بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو کے نمائندہ بھی رہے ۔افغانستان اور شمال مغربی پاکستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو 2004ء میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے