English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سائلین کے لیے اسلام‌آباد ڈسٹرکٹ‌ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد

القمر

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا ڈسٹرکٹ کورٹس
کی عمارت 93 کورٹس پر مشتمل ہوگی۔
اسلام آباد میں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے مارکیٹ ایریا کو عدالت بنایا ہوا ہے جہاں نہ تو
جج صاحبان کے لیے کوئی سہولت ہے اور نہ ہی سائلین انصاف کے لیے۔ موجودہ سیٹ اپ میں سیکیورٹی
کے خدشات ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سی ڈی اے نے ڈسٹرکٹ کورٹس کی تعمیر کی ذمہ داری لی۔ گذشتہ
پی سی ون6.5 ارب روپے پر مبنی تھا۔ اب نہ صرف ڈیزائن کو بہتر کیا گیا ہے بلکہ تعمیراتی لاگت میں
تقریبا ڈیڑھ ارب کمی لائی گئ ہے۔

اس منصوبے کو جدید ٹیکنالوجی برؤے کار لاتے ہوئے چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ چار دہائیوں کے بعد
موجود حکومت کی جانب سے ایک بنیادی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سائلین اور وکلا کی سہولت کے لیے بھی علیحدہ انتظام کیا جا رہا ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے