English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرحوم صحافی طارق ملک کے ورثا 9 ماہ بعد بھی انشورنس کی رقم سے محروم

دوسروں کے حق کے لیے آواز اٹھانے والے صحافی مرحوم طارق ملک کے ورثا اپنے حق سے محروم ہیں۔ سینیئر
صحافی طارق ملک نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنش کروا رکھی تھی۔

مرحوم صحافی نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے خواب دیکھے رکھے تھے۔ طارق ملک جانتے تھے صحافت میں
فرنٹ لائن وارئیر کی طرح خطرات کا مقابلہ کرنا ہوتا اور زندگی کا بھروسہ نہیں ہوتا۔ اسی لیے طارق ملک نے
اپنی زندگی میں ہی اسٹیٹ لائف سے انشورنس کروا لی تھی تاکہ ان کے بچوں کے لیے رقم کام آسکے۔

طارق ملک گزشتہ سال کے آخری ماہ میں کورونا میں مبتلا ہوئے اور 17 دسمبر 2020 کو انتقال کر گئے۔
انتقال کے بعد طارق ملک کے خاندان نے انشورنس کی رقم کلیم کرنا چاہی تو کوئی نہ کوئی بہانہ لگا کر ادارے
کی طرف سے کام لٹکا دیا جاتا۔

دیگر سرکاری اداروں کی طرح اسٹیٹ لائف میں بھی مرحوم صحافی کی فائل آگے نہیں بڑھ رہی۔9 ماہ گزر گئے
لیکن اسٹیٹ لائف کی طرف سے بہانے پر بہانے ہی بنائے جارہے ہیں۔

ورثا دفتر کے چکر لگا لگا کر تنگ آچکے ہیں مگر انہیں اپنا حق ہی نہیں مل رہا۔ دنیا کے دیگر ممالک میں
انشورنس کمپنیاں اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرتی ہیں تاکہ غم کے وقت میں ان کی تکلیف اور
دکھ درد کو بانٹ سکیں۔

لیکن پاکستان میں تو گنگا الٹی ہی بہتی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں اور اپنی ہی جمع کروائی گئی رقم کے
لیے ورثا منتیں کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ کوئی ایک واقعہ نہیں ۔۔ایسے ہزاروں طارق ملک ہیں جن کے خاندان انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے
لیے سالوں اسٹیٹ لائف کے دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے