English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سے ملاقات

جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں ایک اعلی سطح وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماؤں سے ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے بین المسالک ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں کہا گیا کہ جو عناصر مذہب کے نام پر اشتعال پھیلانا چاہتے ہیں ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ ملک دشمنوں کے مخصوص ایجنڈے کی تقویت چاہتے ہیں۔ ملت تشیع کے بنیادی عقائد کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔کنٹونمٹ اور بلدیاتی انتخابات میں اشتراک عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اختتام اجلاس پر حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی،ترجمان علامہ مبشر حسن،کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری،میر تقی ظفر،عسکری رضا، سبط اصغرجبکہ رہنما جماعت اسلامی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،مسلم پرویز اور منعم ظفر خان،زاہد عسکری بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے