English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی بلدیہ وسطی کے اسکولوں میں طلبہ کو مفت کتابیں تقسیم

کراچی میں تدریسی عمل کے آغاز کے ساتھ ہی بلدیہ وسطی کے اسکولوں میں طالبعلموں کو مفت کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کے محکمہ تعلیمات میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید محمد علی زیدی نے اسکولوں کے پرنسپلز میں کورس تقسیم کئے جو اسکولوں کے بچوں میں مفت دیئے جائیں گے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی محمد اسلم خان، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اکیڈمک کمیٹی کے ممبران ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے- ایڈمنسٹریٹر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے معماروں کی آبیاری میں اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والے ناموافق حالات کے تناظر میں اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ تعلیمی عمل کو موثر انداز میں جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے 135اسکولوں میں دس ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں اور موجودہ تعلیمی سیشن کے لئے داخلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے