English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ سجاد افضل زخمی، بھائی جاں بحق

القمر

فتح جھنگ انٹر چینج کے قریب مسلح ملزمان نے ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ
سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کے بھائی نعمان آفریدی جاں بحق ہوگئے جبکہ سجاد
افضل آفریدی بھی زخمی ہیں جن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے
میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پولیس کے مطابق نعمان آفریدی بھی سی ایس پی آفیسر ہیں.

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے