English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکےکیمیکل ہتھیاروں کےاستعمال کا انکشاف

القمر

12 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور جنگی جرائم پر ڈوزیئر دنیا کے سامنے پیش کردیئے گئے۔ 131 صفحات پر مشتمل دستاویزات میں بھارتی فورسز کے مظالم کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ اسلام آباد میں مشترکا پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج مظلوم کشمیری عوام پر مسلط ہے۔ وادی میں بھارتی فوج کے محاصرے کے 769 دن ہوچکے۔

آزاد مبصرین کو وہاں جانے کی اجازت نہیں، انسانی حقوق کی بدترین پامالی کسی طور مناسب نہیں۔ ڈوزیئرمیں 113 حوالے دیئے گئے ہیں، ڈوزیئر پیش کرنے کا مقصد بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ دنیا کو دکھانا ہے۔ 26 حوالہ جات انٹرنیشنل میڈیا، 41 بھارتی اور 32 حوالہ جات بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی گیلانی کے انتقال پر پوری دنیا نے دیکھا بھارت کی کیا سوچ تھی۔ ان کی وفات کے بعد ان کے گھر جانیوالے راستوں کو بند اور اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں سال 2014 سے 30 ہزار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 3 ہزار 850 خواتین کو آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا۔ 8 سے 10 ہزار کشمیریوں کو جبری لاپتا کر دیا گیا ہے۔ نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں۔

وزیر خارجہ کے مطابق ڈوزیئر میں 3 باب شامل ہیں، پہلاباب بھارت کے جنگی جرائم، دوسرا فالس فلیگ آپریشنز اور تیسراباب سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے ایک لاکھ بچے یتیم ہوئے، ایک لاکھ املاک کو دانستہ طور پر نقصان پہنچایا گیا، اسلحہ رکھ کر مظلوم کشمیریوں کو گرفتار کیا جاتا ہے کہ تحریک کو نقصان پہنچے

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے