English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد میں تاریخی کامیابی پر ایم کیو ایم کا جشن

القمر

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ہمارے حیدرآباد کے دفتر پر حملہ کیا انکو 12 ستمبر کو جواب مل گیا ہے۔
ہمیں ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے جب بھی قوم پر مشکل وقت آیا حیدرآباد نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ نام نہاد لیڈر ایک ایک کروڑ روپے لیکر ایم کیو ایم کو ختم کرنے پاکستان آئے تھے۔
ہماری بہنیں کروڑوں سے بھی زیادہ قیمتی ہیں، کینٹ الیکشن میں ہماری تاریخی فتح ملی ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کے 10وارڈوں پر ہونے والے انتخابات میں غیر حتمی و سرکاری نتائج کے مطابق 7وارڈز پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ تین وارڈز پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ نتائج کے غیر سرکاری اعلان کے بعد ایم کیوایم کے حلقوں میں جشن کا سماں رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے