English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا بیجلیم پہنچنے پر پرتباک استقبال

القمر

‎ڈپٹی اسپیکر نیشنل اسمبلی آف پاکستان قاسم خان سوری یورپی دارالحکومت برسلز پہنچے تو پاکستان
تحریک انصاف بیلجیئم کے سابق صدور،سینئر راہنماوں اور سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
بیلجیئم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے پاکستان میں سوشل میڈیا، جنوبی
ایشیا کی مجموعی صورتحال، خصوصا افغانستان اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی افغانستان میں امن اور افغان عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی
اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ خطے میں۔
امن قائم ہو انہوں نے اس موقع پر اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ اوورسیز
میں مقیم پاکستانی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور موجودہ حکومت ان کی بہتری کے لیے اور ان کے
مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے