English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آپ نیوز کی طرح انڈس بھی بند 250 ملازمین گھر بھیج دیے گئے

پاکستان میں ایک اور میڈیا ہاؤس بند کر دیا گیا ہے انڈس نیوز کو دو ماہ کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تمام اسٹاف کو فارغ کردیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینل کو دو ماہ بعد دوبارہ شروع کریں گے۔
اسٹاف کی تنخواہیں 15 ستمبر سے 20 ستمبر کے درمیان ادا کی جائیں گی۔
انڈس نیوز بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کی ملکیت میں تھا۔
اس سے قبل ملک ریاض نے آپ نیوز بھی اسی طرح بند کیا تھا۔
آپ نیوز کے اسٹاف کو اب تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

ملک میں پچھلے تین سال کے دوران ہزاروں صحافی بے روزگار کر دیے گئے ہیں لیکن اخبار اور ٹی وی مالکان کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں پڑا بس ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے