ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان درجہ حرارت 41 تک پہنچےگا

پاکستان کے بیشتر شہروں میں موسم بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے لیکن کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنے کے
بجائے مزید شدید ہوتا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ دو روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ تک
جانے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

کراچی میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا
تناسب 65 فیصد رہا۔
شہرِ قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اس دوران سمندری ہوائیں معطل اورگرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔
اس وقت ہوا کا کم دباؤ راجستھان پر موجود ہے ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن چکا ہے۔ خلیج
بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی شدت زیادہ ہے۔ 16 سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش کا
امکان بھی موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں