وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیرمملکت فرخ حبیب سےپی بی اے اور اے پی این ایس کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔ سی پی این ای،پی ایف یوجےاورایمنڈ کے نمائندے بھی فواد چوہدری اور فرخ حبیب سےملاقات میں شامل تھے۔
ملاقات میں وزیر اطلاعات سے میڈیا ریگولیشن اور مجوزہ پی ایم ڈی اے سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مجوزہ میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مجوزہ پی ایم ڈی اے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ ملاقات کے دوران معاملے کو حل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیٹی فیک نیوزبالخصوص سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے معاملے کو حل کرے گی۔
کمیٹی میڈیا ورکرز کے حقوق ، میڈیا قوانین کو مزید بہتر کرنے اور ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی۔
صحافت کو پابند سلاسل کرنے کا منصوبہ ناکام، پی ایم ڈی اے پر کمیٹی قائم
القمر
