English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں‌ کے لیے وزارت داخلہ کا اہم اعلان

القمر

وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اضافی پاسپورٹ منسوخ کروانے کے لئے
ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمنسٹی فیصلے سے متعلق اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید
احمد نے کی۔

وزارت داخلہ کو دوہرے پاسپورٹ کی 1629 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جو پالیسی نہ ہونے کی
وجہ سے التواء کا شکار ہیں۔ ایمنسٹی کے حوالہ سے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

وزیر داخلہ کی ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو کابینہ کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت کر دی
گئی ہے ایمنسٹی اسکیم کے لئے مختلف تجاویز پر غور کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

دوہرے پاسپورٹ ایمنسٹی اسکیم کیلئے درخواست گزاروں کو صرف ایک پاسپورٹ رکھنے کی اجازت
ہوگی۔ اسکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کروانے کیلئے 90 روز کی مہلت دی جائے گی۔

ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوا دیئے جائیں گے۔ موجودہ
قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کی سزا کم از کم تین سال کی جیل ہے۔

ایمنسٹی اسکیم سے ایک سے زائد ناموں والے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔
ماضی میں چھ ایمنسٹی اسکیموں کے ذریعے 12 ہزار پاسپورٹ کی کلیرنس کی جا چکی ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی پاسپورٹ ڈاکٹر نعیم رئوف بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے