تحریک انصاف حکومت کی جانب سے پیٹرول مہنگا کیے جانے کے بعد پاکستان میں مہنگائی کا سونامی
یقینی ہو چکا ہے پہلے ڈالر پھر حکومت نے پیٹرول 5 روپے مہنگا کردیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ
ڈال دیاہے۔
اوگرا نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی تاہم عمران خان حکومت نے فی لیٹر
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے بڑھادیئے۔

کہتے ہیں اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی سفارش کی
تاہم حکومت نے 5.01 روپے اضافہ کیا۔
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی
مگر حکومت نے لائٹ ڈیزل 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 123.30 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل
120.4 روپے، مٹی کا تیل 92.26 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 90.69 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
صارفین کہتے ہیں مہنگائی کے نہ رکنے والے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اب اس بات کے خدشات
بڑھ جائیں گے کہ سڑکوںپر پسے ہوئے لوگ کہیں لوٹ مار نہ شروع کر دیں۔
