دنیا کے 100 با اثر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ایک بھی پاکستانی اپنی جگہ نہیں
بناسکا ٹائم میگزین نے دنیا کے 100 با اثر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے فہرست میں ایک بھی
پاکستانی شامل نہیں۔
برطانوی میگزین کی فہرست میں افغانستان سے ڈپٹی وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر سمیت دو افراد کو
شامل کیا گیا ہے۔
2021 کیلیے دنیا کے 100 با اثر ترین افراد کی فہرست میں سب سے پہلا نمبر شہزادی ہیری اور ان کی
اہلیہ میگھن مارکل کو دیا گیا ہے۔
ٹائم میگزین نے مجموعی طور پر چھ کیٹگریز میں با اثر افراد کی فہرست شائع کی ہے۔
پاکستان کو دنیا کی بڑی معاشی طاقت بنانے کا روڈ میپ
اس فہرست میں امریکی صدر جوبائیڈن، چینی صدر شی جن پنگ، امریکا کی نائب صدر کاملہ ہیرس، امریکا
کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی شامل ہیں۔
دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست میں افغانستان کی خاتون صحافی محبوبہ سراج، افغانستا ن کے ڈپٹی
وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ
ممتا بینرجی بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک، ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک، ویکسین بنانے والے دنیا کے
سب سے بڑے ادارے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مالک آدار پونا والا کو بھی دنیا کے 100 با اثر ترین
افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
فہرست میں بھارت کے پانچ شہری شامل کیے گئے ہیں۔
