گرم موسم میں بجلی کے ستائے ہوئے کراچی کے عوام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ایک اچھی خبر ملی
ہے کہ تمام سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی شام چھ بجے بحال کردی جائے گی
ایس ایس جی سی زرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منگل کی رات بارہ
بجے سے بند ہے بندش ہفتے کی صبح آٹھ بجے ختم ہونی تھی
ایل این جی ٹرمینل سے سپلائی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے کراچی میں گیس کا پریشر بھی نمایاں طور
پر بہتر ہوگیا ہے
گیس کی فراہمی بہتر ہونے پر بندش 38 گھنٹوں قبل ختم کی جارہی ہے
