English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فنکشنل لیگ سندھ میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار

القمر

سندھ بھر میں فنکشنل لیگ کی قیادت کو فعال اور تنظیمی دورے تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سندھ
کے عوام کو کرپٹ حکومت سے نجات دلانے کیلئے فنکشنل لیگ کو بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات
کا اظہار سید صدر الدین شاہ راشدی نے سردار عبدالر حیم سے ملاقات میں کیا۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ سندھ حکومت سے عوام
اب تنگ آچُکے ہیں اور یہ وقت ہے کہ فنکشنل لیگ کو فعال کیا جائے۔ اب پارٹی میں تنظیمی خانہ پوری
کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔
فعال لوگوں کو آگے آکر نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر فنکشنل
لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے کہی ۔

سید صدر الدین شاہ نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی سندھ بھر میں تنظیم نو کی جائے گی فعال اور سرگرم رہنماؤں
اور کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی ۔ صوبائی صدر سید صدرالدین شاہ نے صوبائی جنرل سیکریٹری سردار
عبدالرحیم کو ہدایت دی کہ 26 ستمبر کو کراچی تنظیمی اجلاس کے بعد اندرون سندھ کا دورہ کرکے تنظیمی
معاملات دیکھے جائیں اور تنظیم کو مکمل فعال کیا جائے اور ہر ضلع میں ورکرز کنوینشن کی تیاری کی جائے۔

صوبائی صدر نے کہا کہ سندھ بھر کے رہنماوُں اور کارکنان کو چاہیے کہ وہ پیر صاحب پگارا اور پارٹی کا پیغام
گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی میں نئے لوگوں کی شمولیت کرانے کے لیے اپنے علاقوں میں معززین سے اپنے رابطے
بڑھائیں اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرانے کے لیے ان کی آواز بنیں ۔
صوبائی صدر نے مزید ہدایت کرتے
ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ کے تمام تنظیمی شعبہ قائم ہیں اب زمیداراں کا فرض ہے کہ وہ اپنے تمام تنظیمی شعبہ
جاتی عوامل کو مزید تیز کریں اور عوام سے برائے راست اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے