English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت نے کہا عمران خان نے ایک بات سچ کہی تھی

القمر

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے میڈیا ش گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صرف ایک ہی بات سچ کہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں سب کو رولاوں گا۔آج پوری قوم مہنگائی کے ہاتھوں رو رہی ہے۔غربت اور بیروزگاری کے باعث لوگ خودکشی کررہے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجوکہتے ہیں عمران خان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

وفاقی حکومت بے حسی کا شکار ہے۔ روزانہ کی اشیاء خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی وزراء چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔انھوں نے کہا ہمارے ملکی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے