ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خورشید شاہ کی گرفتاری کو 2 سال ہونے پر سکھر میں مظاہرہ

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ رہائی نہ ہونے کے خلاف جیالوں نے سکھر میں احتجاج کیا اور بھوک ہڑتال کی۔
رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کو نیب سکھر کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دو سال قبل اٹھارہ ستمبر کو اسلام آباد سے حراست میں لیا تھا۔خورشید شاہ سمیت انکی اہلیہ، بیٹوں اور بھتیجوں سمیت اٹھارہ افراد پر ایک ارب تیئس کروڑ کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر جبکہ خورشید شاہ اور انکے فرزند سید فرخ شیخ زیر حراست ہیں، مرکزی رہنما کی گرفتاری اور رہائی نہ ہونے کے خلاف جیالوں کی جانب سے سکھر میں احتجاجی کیمپ قائم کرکے بھوک ہڑتال کی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں