English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیاز کا دورہ امریکا

القمر

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی 24ویں انٹرنیشن سی پاور سمپوزیم میں شرکت کے
لیےامریکہ پہنچ گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کےمطابق سمپوزیم میں اسی سے زائد ممالک کے وفود بشمول
مختلف مالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان کی شریک ہیں۔

سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے امریکہ کے سیکریٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی
بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے
بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وارفئیرا سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عالمی سطح پر میری
ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی
سطح پر سمندری تحفظ کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے