لاہور میں چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔پہلا واقعہ لاہور کے علاقے باٹا پور میں پیش آیا جہاں گھر کی چھت گرنے سے تین بچیاں دم توڑ گئیں۔

دوسرا واقعہ لاہور کے علاقہ کماہاں میں پیش آیا جہاں دو منزلہ عمارات گر گئی۔ ملبے تلے دبنے سے باپ بیٹی جاں بحق جبکہ بچی کی والدہ شدید زخمی ہو گئی۔ لاہور کے علاقہ کماہاں میں دو منزلہ ہال نما عمارت گرگی، ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ بچی کی والدہ شدید زخمی ہوئ گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ میں خاتون کی دونوں ٹانگیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق کنٹرول کو کال آٹھ بج کر انتیس منٹ پر موصول ہوئی، حادثہ میں متاثر ہونے والی کلثوم بی بی کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ اللہ دتہ اور اسکی بیٹی آمنہ ل ملبے تلے دب گی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران دونوں کی باڈیز نکال لی گئیں۔ ریسکیو آپریشن میں 25 ریسکیور نے حصہ لی
