English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے شہری گرین لائن بسوں‌ میں‌ کب سفر کرسکیں‌ گے؟

کراچی کے شہریوں‌ کے لیے سفر کی بہتر کیا معمولی سہولتیں بھی میسر نہیں، حکومت نے اپنی زمہ داریاں
پرائیویٹ‌سیکٹر پر ڈال رکھی ہیں۔سالوں‌ سے شہری گرین لائن بسوں‌ کا انتظار کر رہے تھے اور اب کہیں‌
جا کے گرین لائن بسیں کراچی پہنچناشروع ہوئی ہیں۔

منصوبہ کا پہلا مرحلہ سرجانی ٹاون سے نمائش چورنگی تک ہے۔ بائیس کلو میٹر پر محیط روٹ 22 اسٹاپس
پرمشتمل ہے۔
سرجانی ٹرمینل،فورکےچورنگی،نارتھ کراچی،یوپی موڑ،ناگن چورنگی،سخی حسن،شارع جہانگیر،حیدری،
شارع ہمایوں،اورنج لائن،نارتھ ناظم آباد،عیدگاہ باغ،اردوبازار،گلبہار،لسیبلہ اور گرومندر سے ہوتی ہوئی
نمائش چورنگی پہنچے گی۔

بس اسٹاپ پرمسافروں کےلیےلفٹس،بزرگ اور خصوصی افرادکےلیےویل چئیرریمپ کی سہولیات دی گئی
ہیں۔ اندازے کےمطابق اس سفری سہولت سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے۔

چین سے کراچی پہنچنےوالی اٹھارہ میٹرلمبی بسوں میں مسافروں کےلیےجدیدسہولیات جیسے وائی فائی
، موبائل چارجنگ پورٹ اور پانچ سیکیورٹی کیمرے بھی موجودہیں۔
سیٹوں کے لحاظ سے ایک بس میں 44 افراد سفرکرسکتےہیں رش کے اوقات میں 180 افرادکی گنجائش
ہے۔

ائیرکنڈیشن بس میں معذورافرادکےلیےبھی سیٹیں مختص ہیں۔ بس کے دونوں اطراف تین تین ہیڈرولیک
کنٹرول دروازے ہیں۔
بس میں اشتہارات لگانےکےلیےاٹھارہ جگہیں مختص ہیں۔ ہر بس کنٹرول روم سےانٹرنیٹ کےذریعے منسلک
ہوگی۔ بس کی تکینکی خرابی کی صورت میں روٹ سے ہٹانےکےلیےدو ہیوی خصوصی لفٹر بھی منگوائے
گئے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ بس سروس سے کتنی جلدی شہری فیضیاب ہو سکیں گے کیونکہ ماضی میں‌ بھی
شہریوں‌کو لارے لپے میں‌ ہی رکھا جاتا رہا ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے