English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسداد پولیو مہم کا پھر سے آغاز

القمر

ملک بھر میں‌ بچوں‌ کو پولیو سے بچاو کے لیے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں سات
روزہ مہم چھبیس ستمبرتک جاری رہےگی۔ انسداد پولیو ویکسین کے قطروں کےساتھ بچوں کووٹامن اے
کےقطرےبھی دئیےجائیں گے۔
ترجمان انسداد پولیو پروگرام سندھ کے مطابق رواں سال جنوری میں بلوچستان میں پولیو کاایک کیس
رپورٹ ہواتھا۔ جولائی دوہزاربیس میں سے سندھ میں پولیو کے ماحولیاتی سیمپلز منفی آئے ہیں۔

دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیوباقی رہ گیاہے۔ اعدادوشمار کےمطابق دوہزارچودہ میں
تین سوچھ،دوہزارانیس میں ایک سوسینتالیس،دوہزارتیرہ میں تیرانوے،دوہزاربیس میں چوراسی
دوہزاربارہ میں اٹھاون،دوہزارپندرہ میں چون،دوہزارسولہ میں بیس،دوہزاراٹھارہ میں بارہ،دوہزارسترہ
میں آٹھ کیسزرپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں پولیوکے انتہائی حساس علاقوں میں خیبرایجنسی،شمالی وزیرستان،وزیرستان،ایف آربنوں
کراچی کےعلاقے گڈاپ،بلدیہ،خیبرپختوانخوامیں پشاور، بنوں،ٹانک اوربلوچستان میں کوئٹہ،قلعہ عبداللہ
اور پشین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے