English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں ڈھائی سال سے قید بہن بازیاب

رنچھوڑ لائن مارواڑی لائن میں انسانیت سوز دل دھلا دینے والا واقعہ خاتون کو برہنہ حالت میں بازیاب کیا گیا۔علاقے کی خواتین نے خاتون پر اپنی چادریں ڈالی ۔پولیس کی نفری مارواڑی لائن عمارت میں پہنچ گئی
ڈھائی سال کے دوران 36 سالہ خاتون ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی۔جس کمرے میں خاتون قید تھی اس کی حالت بھی کچرا کنڈی جیسی نکلی۔ملزم اقبال احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا

انتہائی لاغر حالت میں قید خاتون بات چیت سے بھی قاصر ۔پولیس نے خاتون کو جوس پلایا تو خاتون بمشکل بات کر سکی

سگے بھائی نے اپنی 36 سالہ بہن کو ایک کمرے میں قید کر رکھا تھا ۔کمرے کے اندر ہی تمام ضروریات زندگی کو پورا کیا جاتا تھا۔مبینہ طور پر ملزم اقبال مشکوک حرکات کرتا رہا۔خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے ملزم کا ریمانڈ کے کر مذید تفتیش کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے