افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے 332 افغان طلبہ پاکستان پہنچ گئے لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر
اکبر افتخار نے افغان طلباء کا استقبال کیا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر منصور ارشد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے
افغانستان سے پاکستان آنے والے طلباء کا استقبال کیا افغانستان سے آنے والے طلباء کی تعداد 554ہیں
مزید طلباء دوسرے روز پہنچ جائے گی
سرکاری زرائع کے مطابق افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان آنے والے افغان طلباء پاکستان کے
مختلف شہروں پشاور ایبٹ آباد اور راولپنڈی کے مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں
افغانستان سے آنے طلباء کو اسپیشل سیکیورٹی میں پاکستان کے مختلف شہروں تک پہنچا دیا جائے گا
جہاں 8دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد تعلیمی سرگرمیاں جاری
رکھنے کے لئے مختلف یونیورسٹیوں کو جانے کی اجازت ہے
