کراچی میں سنئیر صحافی وارث رضا کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے خلاف
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں حراست میں لئے جانے والے صحافی وارث رضا نے بھی شرکت کی۔ سنئیر صحافی وارث
رضا کو حراست میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان سے صحافی کو حراست میں لینے پر سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔
وارث رضا نے چیف آف پاکستان سے صحافیوں اور صحافت پر مسلسل ہونے والے مسلسل حملوں
کو روکنے کی اپیل کی۔
گذشتہ روز سنئیر صحافی وارث رضا کو صحافی تنظیموں کے احتجاج کے بعد رہا کردیا گیا تھا انہیں
گھر سے نامعلوم افراد لے گئے تھے۔
No related posts.
