وزیراعظم عمران خان آج ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم خیبر پختونخوا کے کسانوں
میں کسان کارڈ تقسیم کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے 5 لاکھ رجسٹرڈ کسانوں میں سے 2 لاکھ
کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
کسان کارڈ ملک بھر کی تمام اے ٹی ایم مشینوں پر استعمال کیے جا سکیں گے۔ کسان کارڈ کے تحت
کاشتکاروں کو درج ذیل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
فیز ون
1. کسانوں کے ڈیٹا بیس کو بہتر بنانا۔
2. کسانوں کو سبسڈی (مشینری ، ان پٹ وغیرہ) کی فراہمی۔
فیز ٹو
3. کسانوں کو بلا سود/کم مارک اپ پر قرضوں کی فراہمی۔
4. فصل کی انشورنس
5. قدرتی آفات وغیرہ میں مالی امداد کی فراہمی۔
ساتھ ہی صوبے میں زراعت کے فروغ کے لیے مالی سال 2021-22 کے دوران کسانوں کو 1048.38ملین
روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
وزیر اعظم ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل ایگری یونیورسٹی کی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیر اعظم
گومل زم ڈیم کے کمانڈ ایریا اور پی اے آر سی ایرڈ ریسرچ اسٹیشنز کا بھی افتتاح کریں گے۔
