گرین لائن بس منصوبے کی چین سے کراچی پہنچنے والی بسیں پورٹ سے سرجانی ٹرمینل منتقل کردی
گئیں۔ سڑکوں سےگرین لائن کے ٹریک پرسفرکیا۔چین سے انیس ستمبر کو بحری جہاز کے ذریعے کراچی
پہنچنےوالی گرین لائن کی بسیں بذریعہ ٹریک سرجانی ٹرمینل پہنچادی گئیں۔
گرین لائن بس منصوبے کے پہلے مرحلے میں سرجانی سے نمائش چورنگی کے روٹ پر چالیس بسیں چلائی
جائیں گی۔ بسوں کے ذریعے سرجانی، نارتھ کراچی، شادمان، نارتھ ناظم آباد، گولیمار، لسبیلہ، گورمندر
اور نمائش کے اطراف کے ڈیڑھ لاکھ افراد سفری سہولت سے مستفید ہونگے۔
اٹھارہ میٹرطویل بسوں میں وائی فائی،موبائل چارجنگ پورٹ سمیت سیکورٹی کیمرے بھی نصب ہیں۔
سیٹوں کےلحاظ سے ایک بس میں چوالیس افراد سفرکرینگے۔ رش کے اوقات میں ایک سواسی افراد کی
گنجائش ہوگی۔
جدیدائیرکنڈیشن بسوں میں معذورافراد کےلیےبھی سیٹیں مختص ہیں۔ گرین لائن کی تمام بسوں میں
دونوں طرف تین تین ہیڈرولیک کنٹرول دروازے ہیں۔
اشتہارات لگانے کے لیے بھی اٹھارہ مقامات مختص ہیں۔ تمام بسیں کنٹرول روم سےانٹرنیٹ کےذریعے
منسلک ہوگی۔
No related posts.
