English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چترال ائیرپورٹ پر ہنگامی صورت حال، کنٹرول ٹاور پر ایمرجنسی کال

القمر

سول ایوی ایشن کی جانب سے چترال ائیرپورٹ پر ہنگامی مشق کا اہتمام کیاگیا۔مشق کا آغاز کنٹرول
ٹاورسےفائراسٹیشن کی ایمرجنسی کال سے ہوا۔
چترال ائیرپورٹ پرسول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی ہنگامی مشق کنٹرول ٹاون سے ایمرجنسی
کال سے شروع ہونے والی مشق میں آگ بجھانے کے لیے سی اے اے فائروہیکل، واٹر باوزراور میڈیکل
ایمبولینس پہنچی۔
آگ بجھنے پرمسافروں کو نکالنے کا کام شروع ہوا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کےمطابق اے ایس ایف نے
باڑ کے اندرونی حصے کو گھیرےمیں لے لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس اور چترال اسکاؤٹس نے باہر سےگھیرے میں لیاہواتھا۔ مشق کے دوران ریسکیو ڈبل ون
ڈبل ٹو،ایمبولینس اورڈاکٹربھی موجود تھے۔
مقامی انتظامیہ،چترال اسکاؤٹس،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ریسکیوآفیسربھی مشق کےموقع پرموجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے