English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی ویڈیوز اور اسکینڈل زدہ سیاست، محمد زبیر کے بعد اگلی باری کس کی؟

پاکستان کی سیاست میں غیراخلاقی ویڈیوز نے ایک بار پھر سے بھونچال برپا کردیا ہے۔ اس بار نمبر لگا ہے
ن لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا، ان کی غیراخلاقی ویڈیوز اب سامنے لائی گئی ہیں۔

لیک ہونے والی یا کی لیک کی گئی ویڈیوز میں محمد زبیر کو ایک سے زائد خواتین کے ساتھ برہنہ حالت
میں موجود ہیں۔
ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ خاتون کا پیغام بھی سامنے آیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ محمد
زبیر نے پہلے میڈیا میں نوکری کا وعدہ کیا اور پھر جسمانی تعلق قائم کیا۔

سوال یہ بھی بنتا ہے کہ ان خاتون نے ایک ملازمت کے لیے اپنی عصمت کیوں کر قربان کی؟ ملازمت
ضروری ہے یا عزت و حرمت؟ اس کا بھی جواب سامنے لانا چاہیے۔

کہا جارہا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کے بھائی محمد زبیر نے گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کراچی
اور اسلام آباد میں متعدد لڑکیوں سے جسمانی تعلق قائم کیا۔ سوال یہاں بھی بنتا ہے کہ اس وقت کی
ویڈیوز اب کیسے لیک ہورہی ہیں؟

ان ویڈیوز کے لیک ہونے پر دیگر عالمی اور ملکی ایشوز پیچھے چلے گئے اور سوشل میڈیا پر زبیر عمر
اور محمد زبیر ہی دیکھائی دے رہے ہیں۔
کوئی محمد زبیر کے حق میں تو کوئی خلاف بات کر رہا ہے۔

اینکر غریدہ فاروقی سے بھی نہیں رہا گیا وہ اس کھیل میں کود پڑیں۔ کہتی ہیں کہ اگر معاملہ باہمی رضامندی
کا ہے تو پھر معاملہ کوئی اور ہے۔


سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو بھی مجبورا ٹوئیٹ کرنا پڑی، ویڈیوز کو جعلی قراردیا اور کہا یہ ان کے خلاف گھٹیا سازش ہے۔

پاکستان میں ذاتیات پر مبنی غیراخلاقی سیاست کوئی نئی بات نہیں۔
مسلم لیگ ن میں بھی مخالفین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر پر سیاست کرنا کوئی نئی بات نہیں۔

ماضی میں مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل بیگم نصرت بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی فوٹو شاپ تصاویر اور
ایڈیٹڈ ویڈیوز پروپیگنڈا کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خود اس بات کا کئی بار اعتراف کرچکے ہیں کہ انہوں نے شہید بینظیر بھٹو اور
نصرت بھٹو کی کردار کشی کی۔
لیگی رہنما وزیراعظم عمران خان پر پلے بوائے ہونے کے الزامات ابھی عائد کرتے رہے ہیں۔
اسی طرح وزیراعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان عمران خان پر تحریک انصاف کی دیگر خواتین رہنماوں،
مراد سعید اور حمزہ علی عباسی کے ساتھ غیراخلاقی تعلقات کا الزام عائد کرچکی ہیں۔
اس غیر اخلاقی سیاست میں تحریک انصاف بھی کسی سے پیچھے نہیں۔
پی ٹی آئی کے میڈیا سیل مریم نواز پر کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے پہلے آپسی غیراخلاقی تعلقات کا
الزام آئے دن عائد کرتے رہے ہیں۔
سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹ اور کئی ادروں کے سربراہ بھی ویڈیو اسکینڈلز کا نشانہ بن چکے ہیں۔
ماضی قریب میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی غیراخلاقی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

مسلم لیگ ن نے جج ارشد ملک کی غیر اخلاقی ویڈیوز کی موجودگی کا دعوی کیا تھا۔ مریم نواز نے
کہا تھاکہ جج کی ویڈیوز مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
اسی طرح کئی اراکین خواتین اسمبلی، بیورو کریٹس اور اثر و رسوخ رکھنے والے بعض افراد کی ویڈیوز بھی چند روز سے وائرل ہو چکی ہیں۔
سیاست میں اس طرح کی خبروں پر ںظر رکھنے والے گھاک افراد کا کہنا ہے کہ جلد بعض اراکین اسمبلی اور کئی بڑے سیاستدان بھی ویڈیو اسکینڈل کا نشانہ بننے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کی ویڈیو بعض وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات کے لیے پیغام بھی ہے کہ وہ متعین راہ پر اپنا سفر خاموشی سے جاری رکھیں۔
ان سیاسی جائنٹس کی ویڈیوز بھی انتہائی محفوظ ہیں ان میں سے کچھ تو ماضی قریب میں بنائی گئی ہیں۔ ان ویڈیوز کو استعمال کرنے والے مناسب وقت کے انتظار میں ہیں۔
ملک کے عوام بھی سوشل میڈیا پر عیاش سیاستدانوں کے خلاف خوب بول رہے ہیں وہ کہتے ہیں‌ ایسے افراد
کو سیاست سے ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے