English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بارش برسانے والا سسٹم پھر سے کراچی کا مہمان بن گیا

القمر

کراچی میں ایک بار پھر سے موسم انگڑائی لینے لگا ہے برسات برسانے والا ہواؤں کا نظام شہر پر
ڈیرے ڈالنے والا ہے۔

شہر میں آج سے دو اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے
مطابق کراچی میں آج گرد آلود ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بھی اچانک بارش شروع ہو گئی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا

شہر میں بارش سے قبل موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے
مطابق آج پارہ چھتیس سے اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت ستائیس سے انتیس ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے