پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن انتقال
کر گئے ہیں۔
وہ انگریزی اخبارڈیلی نیوز کے ایڈیٹر بھی رہے اور متعدد ملکی و غیر ملکی اخبارات میں ان کے کالم
شائع ہوتے رہے
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو تک وہ سیاسی معاملات میں
مشاورت کرتے رہے جبکہ انہیں بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی اساتذہ میں شمار کیا جاتا رہا ۔
پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر رہے
آصف علی زرداری کے سوئس اکاؤنٹس کے مقدمات کے حوالے سے ان کے کردار اور ذات کے حوالے
سے تنازعات بھی سامنے آئے ۔
انہوں نے مختلف ادوار میں الزامات اور مقدمات کا سامنا بھی کیا
کچھ عرصہ قبل ان کی یادداشتوں پر مبنی ایک کتاب سامنے آئی وہ ایک بہترین رائٹر اور
کالم نویس اور صحافی تھے
