دنیا بھر میں آج چہلم امام حسین علیہ السلام منایا جارہا ہے۔ عراق، ایران، لبنان اور پاکستان میں بڑے
بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں۔ نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں
مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت جگہ جگہ سے ماتمی جلوس
نکالے جارہے ہیں۔
عزاداران امام مظلوم کی ایک بڑی تعداد عراق اور دنیا کے دیگر علاقوں سے آپ کا غم منانے کربلا
پہنچی ہے۔ آج کے دن سیدالشہداء حضرت امام حسینؑ کی شہادت کو چالیس دن پورے ہوئے۔
کتب ملنے والی تحقیق کے مطابق قید سے رہائی ملنے کے بعد آج ہی کے دن اہلبیت حرم ، شام سے
کربلا لوٹے۔ اکسٹھ ہجری کو اربعین کے روز صحابی پیغمبراسلامؐ جناب جابر بن عبداﷲ انصاری نے
شہادت امام حسین کے بعد پہلی مرتبہ آپ کی قبر مطہر کی زیارت کی۔
