English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سمیت سندھ بھر میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری

القمر

پی ڈی ایم اے سندھ نے سمندری طوفان کے اثرات سے ممکنہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کے متعلق
الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سمندری طوفان کے اثرات کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں
اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، شہید بے نظیر آباد،ٹنڈوالھیار،ٹنڈو محمّد خان، دادو
،جامشورو،سکھر، لاڑکانہ،جیکب آباد،شکارپور اور گھوٹکی ضلع میں 30 ستمبر جمعرات سے 2 اکتوبر ہفتے
تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار کراچی سمیت سندھ میں شدید بارش کا امکان امتحانات ملتویبارش کا امکان ہے۔

سمندری طوفان کے اثرات سے ہونے والی ممکنہ شدید بارشوں سے کراچی ،حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، دادو،
میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، میں اربن فلڈ کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو 24 گھنٹے ضروری سامان کے ساتھ رہنے اور دیگر
اداروں سے رابطے رکھنے کی ہدایت جاری کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے