English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ کے قریب مال گاڑی بہت بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی

القمر

وزیرآباد کے علاقے علی پور چٹھہ میں ریلوے پھاٹک پر متعین ملازم کی غفلت کے باعث مال گاڑی ایک بہت بڑے حادثے سے بچ گٸی، ٹرین کے ڈراٸیور کی حاضر دماغی نے حادثہ ہونے سے بچا لیا۔

علی پور چٹھہ ریلوے اسٹیشن سے ایک کلومیٹر دور وزیرآباد کی جانب سے آنے والی مال گاڑی ایک بہت بڑے حادثے سے بچ گٸی، گاڑی کے آنے سے پہلے ریلوے پھاٹک پر ڈیوٹی پر تعینات ملازم پھاٹک بند کرنا بھول گیا، معلوم ہوا ہے کہ ملازم اس وقت سو رہا تھا، ڈراٸیور نے دور سے پھاٹک پر سے ٹریفک گزرتی دیکھی تو سپیڈ کو کنٹرول کیا، اسی اثناء میں مال گاڑی ریلوے پھاٹک تک پہنچ گٸی، عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا ڈراٸیور پھاٹک پر گاڑی روک کر کافی دیر تک ہارن بجاتا رہا تب کہیں جا کر ریلوے ملازم نے پھاٹک بند کیا،خبر والے نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا کہ ٹرین پھاٹک پر کھڑی ہے اور ٹریفک وہاں سے گزر رہی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مال گاڑی فرنس آٸل لالہ موسیٰ چھوڑبکر واپس سندھ کی جانب جا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے