غیرملکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے ڈالر کی قیمت سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی آئندہ سال ڈالر ڈالر 180 روپے
کا ہوجائے گا۔ افغانستان کی صورت کی وجہ سے روپے کی قدر مزید گرجائے گی۔
آزاد ذرائع کا کہنا ہے صورت حال اگر اسی طرح رہی تو پھر ڈالر کی پرواز 200 سے بھی آگے نکل سکتی ہے۔
فچ نے 2021ء میں ڈالر کے ریٹ 158 روپے تک رہنے کی پیشگوئی کی تھی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند
ترین سطح 173 روپے کو عبور کرگیا۔
5 ماہ میں ڈالر کی قیمت 150.95 روپے سے بڑھ کر 173 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے کی
ایک وجہ امریکا اور اتحادیوں کی طرف سے أفغانستان کے اکاونٹس منجمد کرنا ہے۔
ملک بھر کے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں
پاکستان اور افغان تاجروں کے درمیان ڈالروں میں کاروبار ہوتا ہے۔ تاہم ڈالرز کی کمی کے باعث دونوں جانب
کے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس کا اثر براہ راست پاکستانی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔
